فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق صالح الشاوش کے مقدمہ کی سماعت صنعا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی۔ ملزم نے مشرقی صنعا میں حضرموت اور مآرب کے مقامات پرسیکیورٹی اداروں اور سرکاری تنصیبات پرسات حملوں میں ملوث ہونے اور کئی سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ خیال رہے کہ صالح شاش کو 30 جنوری سنہ 2008 کو حراست میں لیا گیاتھا۔ وہ یمن، سعودی عرب اورامریکا کو القاعدہ کے بارود سازماہرین میں یکساں طورپرمطلوب تھا۔ دوسری جانب ضلع ابین میں سیکیورٹی فورسز اور القاعدہ کے شدت پسندوں کے درمیان جھڑیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع ابین میں "مودیہ" کے ڈپٹی سیکیورٹی چیف محمد الخضر محمد نے بتایا ہے کہ پیر کے روز مختلف مقامات پر القاعدہ کے ٹھکانوں پرفضائیہ کے ذریعے بمباری کی گئی جس میں کم ازکم چھ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
...........
/110